مظفرنگر ۔13 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش میں ایک صحیفہ نگار کی پٹائی کرنے کے الزام میں ایک اسٹیشن ہاؤز آفیسر اور چار ریلوے پولیس ملازمین کے خلاف کیس درج کیا گیا ۔ یہ واقعہ اترپردیش کے شہر شاملی میں پیش آیا تھا ۔ اس واقعہ کا ایک ویڈیو منگل کی رات کو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا ۔ مارپیٹ کے بعد مذکورہ صحیفہ نگار کو ریلوے پولیس نے اپنی تحویل میں رکھا ۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب صحیفہ نگار اور پولیس کید رمیان شاملی میں ریل کے پٹریوں سے اترجانے کو اپنے کیمرے میں قید کرنے پر بحث ہوگئی ۔ شرما نے الزام لگایا کہ جبراً شرما کے کپڑے اتروائے گئے اور ان پر پیشاب بھی کیا گیا ۔ تاہم گورنمنٹ ریلوے پولیس نے ان الزامات کی تردید کردی ۔
