صدارتی انتخاب : یشونت سنہا کو ایس پی کی تائید

   

لکھنؤ : سماج وادی پارٹی نے اگلے ماہ کے صدارتی انتخابات کے لیے اپنی حکمت عملی طے کرتے ہوئے اپوزیشن کے امیدوار یشونت سنہا کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں جمعہ کو پارٹی قائدین کی میٹنگ ہوئی۔ پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے یہاں واقع ایس پی ہیڈکوارٹر میں میٹنگ کی صدارت کی۔ 18 جولائی کو صدارتی الیکشن ہوگا۔ مرکز میں حکمراں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کی طرف سے دروپدی مرمو اور اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار کے طور پر سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا کو صدارتی امیدوار بنایا گیا ہے ۔اکھلیش نے اپنے پارٹی قائدین کو متنبہ کیا کہ ایسی ہی کوششوں سے چوکس رہیں جو اپوزیشن اتحاد کو توڑنے کیلئے کی جاسکتی ہیں۔