ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ایک مرتبہ پھر صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا متوقع اعلان کیا ہے تاہم ان کے مقابلے میں 40 سالہ خاتون صحافی کا میدان میں اترنا ایک غیرمتوقع پیش رفت ہے۔ولادیمیر پوٹن کی جانب سے اگلے برس مئی کے وسط میں مجوزہ روسی صدارتی انتخابات میں شرکت کا اعلان کیا گیا ہے۔ سن 2000 سے روسی اقتدار پر براجمان پوٹن کا یہ اعلان سیاسی حلقوں میں ایک طرح سے متوقع معاملہ ہی تھا۔ تاہم ان کے مقابلے میں 40 سالہ ٹی وی اینکر ایکاتیرینا رنتسووا نے میدان میں اترنے کا اعلان کیا ہے۔دنتسووا کا تعلق فقط ساٹھ ہزار آبادی والے قصبے ریسہیف سے ہے، جو ماسکو کے مغرب میں واقع ہے۔تین بچوں کی ماں دنتسووا کا کہنا ہے، ”اس وقت روس کی صورت حال تقاضا کرتی ہے کہ شہریوں کی نمائندگی کرنے والے ایسے افراد جو جمہوری نکتہ ہائے نگاہ رکھتے ہیں ۔