صدر بائیڈن کسی بھی وقت انتخابی دوڑ سے الگ ہوسکتے ہیں؟

   

واشنگٹن : امریکہ میں صدارتی انتخابی مہم فیصلہ کن موڑ پر پہنچ گئی۔ صدر بائیڈن کے لیے فیصلے کی گھڑی ممکنہ طور پر آپہنچی۔ وہ کسی بھی وقت انتخابی دوڑ سے الگ ہوسکتے ہیں۔ ڈیموکریٹس کی اکثریت نے کملا ہیریس کو بہترین صدارتی امیدوار قرار دے دیا ہے۔ امریکہ بھر میں ڈیموکریٹ حلقے چاہتے ہیں کہ صدر بائیڈن اب انتخابی مہم سے الگ ہوجائیں تاکہ ڈیموکریٹک پارٹی ڈھنگ سے انتخابی مہم چلانے کی تیاری کرسکے۔ نائب صدر کملا ہیریس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ہوں گی۔ خود صدر بائیڈن بھی کہہ چکے ہیں کہ کملا ہیریس میں امریکی صدر کے منصب پر فائز ہونے کی بھرپور اہلیت موجود ہے۔ گزشتہ ہفتہ سابق صدر اور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد اب سے اب تک صدر بائیڈن کے لیے الجھنوں میں غیر معمولی حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔ اب وہ اپنے معاونین اور مشیروں کے علاوہ اہلِ خانہ سے بھی مشاورت کر رہے ہیں۔ وہ اپنی طبی پیچیدگیوں کی بنیاد پر انتخابی دوڑ سے الگ ہونے کی بات خود بھی کہہ چکے ہیں۔