نئی دہلی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے گاندھی جینتی پر راج گھاٹ پہنچ کر مہاتما کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی 153 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا اور ہم وطنوں سے اس موقع پر کھادی اور دستکاری کی مصنوعات خرید کر باپو کو خراج عقیدت پیش کرنے کی اپیل کی۔ وزیر اعظم نے راجدھانی میں راج گھاٹ پہنچ کر باپو کو خراج عقیدت پیش کیا۔