صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کا دورہ جبل پور

   

جبل پور : صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند مدھیہ پردیش میں دو روزہ قیام کے دوران آج صبح جبل پور پہنچے ، جہاں ڈمنا ہوائی اڈے پر گورنر آنندی بین پٹیل اور چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے ان کا استقبال کیا ۔ صدر آج یہاں مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے ۔صدر مسٹر کووند صبح 9.40 بجے خصوصی طیارے کے ذریعے جبل پور کے ڈمنا ہوائی اڈے پر پہنچے ، جہاں گورنر پٹیل اور چیف منسٹر چوہان نے ان کا استقبال کیا۔