صدر مرمو نے دیسی جنگی ہیلی کاپٹر میں پرواز کی

   

نئی دہلی، 27 فروری (یو این آئی) تینوں مسلح افواج کی سپریم کمانڈر اور صدرِ جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے جمعہ کی صبح جیسلمیر ایئر فورس اسٹیشن سے دیسی ساخت کے ہلکے جنگی ہیلی کاپٹر “پرچنڈ” میں پرواز کر کے تاریخ رقم کی۔ پرچنڈ ملک میں تیار کیا گیا ہلکا جنگی ہیلی کاپٹر ہے ۔ اس سے قبل صدر مرمو لڑاکا طیاروں رافیل اور سخوئی میں بھی پرواز کر چکی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ہیلی کاپٹر کے کاک پٹ سے سلامی بھی دی۔