صدر مرمو نے ٹی بی فری انڈیا مہم کا آغاز کیا

   

نئی دہلی: صدر دروپدی مرمو نے جمعہ کو وزیر اعظم کی ٹی بی فری انڈیا مہم کا آن لائن آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے تپ دق کو ختم کرنے کے لئے عوام کی شرکت ضروری ہے ۔اس مہم کی شروعات کرتے ہوئے محترمہ مرمو نے کہا کہ یہ تمام شہریوں کا فرض ہے کہ وہ ‘پردھان منتری ٹی بی فری انڈیا مہم’ کو اعلیٰ ترجیح دیں اور اس مہم کو ایک عوامی تحریک بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں دیگر تمام متعدی بیماریوں میں ٹی بی سے سب سے زیادہ اموات ہوتی ہیں۔ ہندوستان میں دنیا کی آبادی کا 20 فیصد سے کچھ کم ہے ، لیکن دنیا کے کل ٹی بی کے مریضوں کا 25 فیصد سے زیادہ ہے ۔ یہ تشویشناک بات ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹی بی سے متاثرہ زیادہ تر افراد کا تعلق معاشرے کے غریب طبقے سے ہے ۔انہوں نے کہا کہ ‘نیو انڈیا’ کی سوچ اور طریقہ کار ہندوستان کو دنیا میں ایک سرکردہ ملک بنانا ہے ۔ اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنے کی ‘نیو انڈیا’ کی پالیسی ٹی بی کے خاتمے کے میدان میں بھی نظر آتی ہے ۔