نئی دہلی، 18 جون (یواین آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو جمعرات کو اتراکھنڈ کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گی جہاں وہ مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گی اور یوگا ڈے پر منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گی۔صدر کے سکریٹریٹ کے مطابق اس دوران شریمتی مرمو دہرادون کے راشٹرپتی نکیتن میں قیام کریں گی۔جمعرات کو دورے کے پہلے دن صدر جمہوریہ ایک ایمفی تھیٹر کا افتتاح کریں گی اور راشٹرپتی نکیتن میں اسٹاف کوارٹرز، اصطبل اور بیرکوں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ جمعہ کو وہ راشٹرپتی نکیتن کو عام لوگوں کے لیے کھولنے کے موقع پر موجود ہوں گی۔