نئی دہلی، 3 مارچ (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ہولی کے موقع پر ہم وطنوں کو اپنی نیک تمنائیں پیش کی ہیں۔ ایک پیغام میں صدر جمہوریہ ہند نے کہا ہیکہ ہولی کے پُرمسرت موقع پر، میں ہندوستان اور بیرونِ ملک مقیم تمام ہندوستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔ ہولی خوشی اور جشن کا تہوار ہے جو سماجی ہم آہنگی کا پیغام دیتا ہے ۔ یہ تہوار معاشرے میں محبت اور امید کو فروغ دیتا ہے اور سماجی یکجہتی کے جذبے کو مضبوط بناتا ہے ۔ہولی کثرت میں وحدت کی علامت بھی ہے ۔دعا ہے کہ ہولی کے رنگ سب کی زندگی میں خوشیاں لے آئیں اور ہم سب مل کر ایک ترقی یا فتہ ملک کی تعمیر میں اپنا تعاون دیں ۔