واشنگٹن،8 اگست (یو این آئی) امریکی اٹارنی جنرل پام بونڈی نے اعلان کیا ہے کہ وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو کی گرفتاری میں اعانت فراہم کرنے والے شخص کے لئے انعام دگنا کردیا ہے ۔امریکی اٹارنی جنرل پام بونڈی نے اعلان کیا کہ وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو کی گرفتاری میں اعانت فراہم کرنے والے شخص کو اب پچیس ملین ڈالر نہیںبلکہ پچاس ملین ڈالر انعام دیا جائے گا۔پام بونڈی نے مزید کہا کہ وینزویلز کے صدر دنیا میں منشیات کی اسمگلنگ میں ایک بڑے اسمگلر اور ہماری قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔اس اسے قبل امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ پابندیوں کی خلاف ورزی پر وینزویلا کے صدر کا ہوائی جہاز قبضے میں لے لیا گیا ہے ۔امریکہ نے اس بات کا تعین کرنے کے بعد کہ طیارے کی خریداری میں امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کی گئی ہے ، وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے زیر استعمال طیارہ قبضے میں لے کر ڈومینیکن ریپبلک سے فلوریڈا پہنچا دیا ہے ۔وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کا 13 لاکھ ڈالر مالیت کا طیارہ کئی ماہ سے ڈومینیکن ری پبلک میں موجود تھا، ملک کے وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ طیارہ مرمت کیلئے ورکشاپ پر کھڑا تھا، طیارے کی ضبطی کے امریکی اقدام کو وینزویلا کی حکومت نے غیر قانونی قرار دے دیا ہے ۔