صدر ٹرمپ اور سی این این صحافی کے مابین لفظی تکرار

   

نئی دہلی 25 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور سی این این کے صحافی جم اکوسٹا کے مابین آج ایک پریس کانفرنس کے دوران لفظی تکرار ہوئی جب ٹرمپ نے سی این این پر سوال اٹھایا ۔ صحافی جم اکوسٹا نے ٹرمپ سے سوال کیا کہ آیا وہ عہد کرتے ہیں کہ امریکہ کے مجوزہ صدارتی انتخاب میں کسی بیرونی مداختل کو مستردکرینگے اور انہوں نے امریکہ کے نئے کارگذار ڈائرکٹر نیشنل انٹلی جنس کے تقرر پر بھی سوال کیا تھا جنہیں انٹلی جنس کا کوئی تجربہ نہیں ہے ۔ اس پر امریکہ کے صدر نے کہا کہ وہ کسی ملک کی بیرونی مدد نہیں چاہتے اور کسی بیرونی ملک نے ان کی مدد کی بھی نہیں ہے ۔ ٹرمپ نے سی این این کی جانب سے حال میں غلط اطلاع دینے پر معذرت خواہی کا مسئلہ بھی اٹھایا ۔ اکوسٹا نے جواب میں فوری کہا کہ ’’ جناب صدر ۔ میں سمجھتا ہوں کہ حقیقت کو بیان کرنے میں ہمارا ریکارڈ آپ سے بہت زیادہ بہتر ہے ‘ اگر میں کہوں ‘‘ ۔ اس پر ٹرمپ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ کا ریکارڈ بتاتا ہوں۔ آپ کا ریکارڈ یہ ہے کہ آپ کو خود سے شرم آنی چاہئے ۔ اکوسٹا نے فوری جواب دیا کہ انہیں کوئی شرمندگی نہیں ہے اور نہ ہی ان کے ادارہ کو کوئی شرمندگی ہے ۔ امریکی صدر نے سی این این پر نشریات میں بدترین ہونے کا الزام بھی عائد کیا ۔