صدر ٹی یو ڈبلیو جے وراحت علی کو تہنیت کی پیشکشی

   

نارائن پیٹ ۔29 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ ضلع کے اردو پرنٹ و الکٹرک میڈیا کے صحافیوں نے ٹی یو ڈبلیو جے (آئی جے یو ) کی نارائن پیٹ ضلعی کانفرنس کے موقع پر ریاستی صدر ٹی یو ڈبلیو جے جناب وراحت علی کا کانفرنس میں خیر مقدم کرتے ہوئے اُن کو تہنیت پیش کی اور شال پوشی وگلپوشی کی۔ اس موقع پر اردو صحافیوں نے صدر ٹی یو ڈبلیو جے ، سے ضلع نارائن پیٹ کے اردو صحافیوں کے مسائل کو موثر نمائندگی کے ذریعہ حل کرنے کی درخواست کی ۔ اس موقع سینئر صحافی جناب مجاہد صدیقی ،نمائندہ سیاست کے علاوہ جناب حافظ محمد تقی ، (اعتماد )جناب منظور احمد ،(سیاست اوٹکور )، جناب سید حسین ، مکتھل جناب محمد حسین (رہنماے دکن ) نارائن پیٹ ،اظہر ،آصف ،بابا ،رحیم ، عتیق،محمود ،صادق چاند ،محمد نواز تاج ،اشفاق ،قمرالدین وغیرہ موجود تھے ۔