نئی دہلی: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند آج جمعرات کو 75 سال کے ہوگئے ۔ وزیراعظم نریندرمودی نے صدرکووند کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی وسیع النظری اور پالیسی ساز معاملوں میں مہارت ملک کے لئے بہت بڑا اثاثہ ہے۔ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے صدرکووند کو سالگرہ پرنیک خواہشات پیش کرتے ہوئے ان کی بہتر صحت کے لئے دعا کی۔مسٹر کووند 25 جولائی 2017 کو ملک کے 14 ویں صدر بنے تھے اور آج وہ 75 برس کے ہوگئے ۔