صدر کے عہدے پر پہنچنا میری نہیں بلکہ ہر غریب کی کامیابی ہے:دروپدی مُرمو

   

نئی دہلی: دروپدی مرمو نے کل ملک کے 15ویں صدر کے طور پر حلف لیا۔ اس دوران انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ‘میں ملک کی پہلی صدر ہوں جو آزاد بھارت میں پیدا ہوئی۔ ہمیں آزاد بھارت کے شہریوں کے ساتھ ساتھ اپنے آزادی پسندوں کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے کوششیں تیز کرنی ہوں گی۔ یہ ہماری جمہوریت کی طاقت ہے کہ ایک غریب گھرانے میں پیدا ہونے والی بیٹی، دور دراز کے قبائلی علاقے میں پیدا ہونے والی بیٹی ملک کے اعلیٰ ترین آئینی عہدے تک پہنچ سکتی ہے۔