صدراسپین کا دورہ ہند، مودی کیساتھ بات چیت

   

نئی دہلی، 18 فروری (یو این آئی ) وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر اسپین کے صدر پیدرو سانچیز اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 میں شرکت کے لیے 18-19 فروری 2026 تک ہندستان کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں ۔ 27-29 اکتوبر 2024 تک اپنے دو طرفہ دورے کے بعد ہندوستان کا یہ ان کا دوسرا سرکاری دورہ ہے ۔ ان کے ساتھ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور سول سروس کے وزیر آسکر لوپیز اگوئڈا اور اسپین کے وزیر زراعت ، ماہی گیری اور خوراک کے محکمہ کے وزیر لوئس پلاناس پوچادیس بھی تھے ۔مودی اور صدر سانچیز نے دو طرفہ بات چیت کی اور تجارت اور سرمایہ کاری ، ٹیکنالوجی ، بنیادی ڈھانچہ ، آب و ہوا اور قابل تجدید توانائی وغیرہ اورہندوستان اور اسپین کے تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا ۔