راشٹرپتی بھون میں باوقار تقریب ، وزیراعظم اور دیگر اہم شخصیات کی شرکت ، 106 سالہ ماحولیاتی جہد کار بھی ایوارڈ لینے والوں میں شامل
نئی دہلی۔ 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کی طرف سے آج 54 ممتاز شہریوں کو پدما ایوارڈ دیئے گئے۔ یہ باوقار ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں لوک گلوکار تیجن بائی کے لارسن اینڈ ٹوبرو کے چیرمین انیل کمار نائیک، سائنس داں ایس نجی نارائنن، اداکار منوج باجپائی اور 106 سالہ ماحولیاتی جہد کار سالومارادا تھمکا بھی شامل ہیں۔ تیجن بائی اور نائیک کو دوسرا اعلیٰ ترین اعزاز پدما وبھوشن حاصل ہوا ہے۔ آر ایس ایس لیڈر درشن لال جین کو دیو مالائی دریائے سرسوتی کی کھوج میں مصروف ہیں، انہیں ایم ڈی ایچ کے بانی سی ای او مہاشے دھرم پال گلاٹی، پیشہ طب کے ماہر اشوک لکشمن راؤ کوکاڈے، نامبی نارائنن، کوہ پیما بچندری پال، سابق کامپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل وی کے شنگلو کے ساتھ پدما بھوشن ایوارڈ دیا گیا۔ راشٹرپتی بھون میں منعقدہ تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی ان کے کابینی رفقاء راج ناتھ سنگھ، ہرش وردھن، راجیہ وردھن سنگھ راٹھور، وجئے گوئل، بی جے پی کے سینئر قائد ایل کے اڈوانی، اعلیٰ سرکاری عہدیداروں اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ اس سال کے پدما ایوارڈس کیلئے 112 ممتاز شخصیات منتخب کی گئی تھیں۔ یوم جمہوریہ ہند کے موقع پر ان کے ناموں کا اعلان کیا گیا تھا۔ یہ ایوارڈس اور تقاریب کے دوران دیئے گئے 11 مارچ کو منعقدہ تقریب میں 47 اہم شخصیات کو یہ ایوارڈس دیئے گئے تھے
اور آج ماباقی 54 شخصیات کو اعزازات پیش کئے گئے۔ منوج باجپائی کے علاوہ لکھنؤ گھرانہ کے طبلہ نواز سواپن چودھری ، 1984ء کے مخالف سکھ فسادات کے متاثرین کی پیروی کرنے والے وکیل ایچ ایس پھولکا، سائنس داں، سودم لکشمن کاٹے، آثار قدیمہ کے ماہر کے کے محمد، عظیم سنسکرت اسکالر محمد حنیف خان کو پدم شری ایوارڈ پیش کیا۔ فزکس کے ماہر روہنی مدھوسدن گوڈبولے کو پدم شری ایوارڈس دیئے گئے۔ آر ایس ایس کے ترجمان اخبار پنچ جنیہ کے سابق ایڈیٹر دیویندر سواروپ کو بعداز مرگ پدما شری ایوارڈ دیا گیا۔ وہ 13 سال تک آر ایس ایس کے پرچارک تھے۔ سواروپ کو ،کے ایم ایس گولوالکر ، کے ایس سدرشن تک آر ایس ایس کے چار سرسنچالکوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تھا۔ ان کی شریک حیات نے یہ ایوارڈ حاصل کیا۔ اڈیشہ کے ضلع کوئنجارسے تعلق رکھنے والے 70 سالہ قبائیلی دائتاری نائیک جنہوں نے اپنے کھیت تک ندی کا پانی لانے کیلئے صرف ایک سبل اور پھاؤڑے کی مدد سے 3 کیلومیٹر طویل نہر کھودی تھی۔ پدما شری ایوارڈ حاصل کیا۔ سالومراداتھمکا نے 65 سال کے دوران لاکھوں پودوں کی شجرکاری کرتے ہوئے ورکشا ماتھے کا قلب حاصل کیا تھا۔ وہ پودوں کی اپنے بچوں جیسی دیکھ بھال کیا کرتے تھے۔ کچھ روغنی مصور عبدالغفور کتھری، قبائیلی جہد کار کملا پجاری، بھرتا نائٹم کے اولین زنخہ رقاصہ کے نٹراج، آرائشی فنکار فیاض احمد، گائیوں کی دیکھ بھال کرنے والے سید شبیر عرف سید چھابو بوڑھن، پارسی گجراتی کی فنکار دینار آر کنٹراکٹر وغیرہ شامل ہیں۔
