نظام آباد: 25/ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)صدر نشین اردو اکیڈمی طاہر بن حمدان ، نوڈا چیئرمین مسٹر کشا وینو کانگریس قائدین محمد عبدالقدوس، ایم اے فہیم سابقہ ڈپٹی مئیر، محمد مصباح الدین ،محمد مجاہد خان ،مسعود احمد اعجاز، محمد افتخار ،محمد ضیاء، این رتناکر ر اور دیگر کے ہمراہ مالا پلی گرلز جونیئر کالج کا تفصیلی طور پر معائنہ کیا اور اس کے کشادگی کے لیے اقدامات کرنے کا ارادہ ظاہر کیا واضح رہے کہ یہ کالج آنجہانی ڈی سرینواس سابقہ صدر پردیش کانگریس ورکن اسمبلی نظام آباد کے دور میں سال 2008 میں 30 لاکھ رو پئے سے عمارت کی تعمیر کام کو انجام دیتے ہوئے اس کا افتتاح کیا تھا لیکن گزشتہ 17 سالوں سے اس کی کشادگی عمل میں نہیں لائی گئی تھی اس بارے میں روزنامہ سیاست کی جانب سے کئی مرتبہ حکومت کو اس بارے میں توجہ دینے کے لیے اخبار کے ذریعے کوشش بھی کی تھی لیکن حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیا گیا تھا حالات کی بنا پر صدر نشین اردو اکیڈمی طاہر بن حمدان نے ضلع کلکٹر اور چیف منسٹر کو ایک تحریری مکتوب رونہ کیا تھا جس پر حکومت کی جانب دیے گئے احکامات پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے عمارت کی مرمت اور دیگر تفصیلات کے بارے میں رپورٹ طلب کرنے پر پنچایت راج کے ذریعے اس کا تخمینہ کیا گیا جس پر 38 لاکھ روپئے سے مرمتی کام انجام دینے کی رپورٹ پیش کی گئی تھی کیونکہ یہ عمارت انتہائی خستہ حالت میں موجود ہے اور یہاں پر غیر سماجی عناصروں کا اڈہ بنا ہوا ہے جس پر صدر نشین اردو اکیڈمی طاہر بن حمدان خصوصی دلچسپی دکھاتے ہوئے کلکٹر حکومت کے مشیر محمد علی شبیر سے بات چیت بھی کی تھی اور کلکٹر نے 20 لاکھ روپے منظور کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا جس پر باقی رقم کی منظوری کے لیے صدر نشین اردو اکیڈمی طاہر بن حمدان کوشاں ہیں اور اس خصوص میں نظام آباد اربن ڈیولپمنٹ اتھار یٹی چیئرمین اور کانگریسی قائدین کے ہمراہ تفصیلی طور پر جائزہ لیتے ہوئے آئندہ تعلیمی سال سے اس کی کشادگی کے لیے اقدامات کرنے کا ارادہ ظاہر کیا جس پر مقامی عوام کی جانب سے مسرت کا اظہار کیا گیا ۔