بنگلورو: ایک اہم فیصلے میں کرناٹک ہائی کورٹ نے اپنے شوہر کو چاقو مار کر ہلاک کرنے والی خاتون کی ضمانت مسترد کرتے ہوئے کہا ہیکہ ضمانت دینے کیلئے عورت ہونا کوئی معیار نہیں ہو سکتا۔ بیوی کا الزام ہیکہ اس نے شوہر کا گلا کاٹ دیا جب اس سے ناجائز تعلقات کے بارے میں سوال کیا گیا۔ جسٹس محمد نواز کی بنچ نے پیر کو ملزم رانی کی درخواست پر غور کرتے ہوئے یہ حکم دیا۔ بنچ نے وکیل کی اس دلیل کو مسترد کر دیا کہ ملزمہ خاتون ہونے کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے ضمانت دی جائے۔ رانی 24 ستمبر 2022 سے عدالتی حراست میں ہے۔ اس نے ٹرائل کورٹ کے حکم کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔