صرف چار دن میں ایک پرنسپل 6 ٹیچرس کورونا سے متاثر

   

طلبا اور اولیائے طلبا میں تشویش کی لہر۔ محکمہ تعلیم کی خاموشی لمحہ فکر
حیدرآباد ۔ 4 ستمبر (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے ایک سرکاری اسکول میں کورونا وبا نے خوف و دہشت مچادی ہے جس سے طلبہ اور ان کے سرپرستوں میں تشویش کی لہر پائی جارہی ہے۔ ریاست میں یکم ؍ ستمبر سے تعلیمی اداروں کی کشادگی عملمیں آئی ہے۔ تعلیمی اداروں میں فزیکل کلاسیس شروع ہونے کے اندرون چار یوم ایک پرنسپل اور 6 ٹیچرس کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے بموجب ضلع یدادری بھونگیر کے منڈل ونگاپلی کے گورنمنٹ ہائی اسکول میں اسکول کے ہیڈماسٹر کے ساتھ دو ٹیچرس کورونا سے تمثار ہوگئے جس سے چند ٹیچرس ہوم کورنٹائن ہوگئے۔ اندرون دو یوم ایک اسکول میں تینوں کے کورونا سے متاثر ہوجانے پر طلبہ اور ان کے سرپرستوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس کے علاوہ ریاست کے دوسرے اضلاع سے بھی اطلاعات موصول ہورہی ہے کہ ٹیچرس کورونا سے متاثر ہورہے ہیں۔ ضلع بھدرادری کتہ گوڑم میں بھی دو ٹیچرس کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی پناپکا منڈل کے پوتی ریڈی پلی میں ایک خاتون ٹیچر۔ کراکاگڈم کے وینکٹ پورم اسکول کا بھی ایک ٹیچر کورونا سے متاثر ہوا ہے۔ ریاست میں کورونا بحران کے دوران تعلیمی اداروں کی کشادگی فزیکل کلاسیس کی مخالفت ہوئی تھی اور مسئلہ ہائیکورٹ تک بھی پہنچا تھا تاہم حکومت نے ریاست میں کورونا کنٹرول میں ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں فزیکل کلاسیس کا احیا کیا۔ صرف 4 دن مںی ایک پرنسپل کے ساتھ 6 ٹیچرس کورونا سے متاثر ہونے کی شکایتیں وصول ہوئی جس سے طلبہ اور ان کے سرپرستوں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔ تاہم محکمہ تعلیم نے اس پر ابھی تک کوئی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔ N