حیدرآباد۔آسٹریلیائی سفیر برائے ہندوستان بیری او فیرل نے آج حیدرآباد میں بھارت بائیوٹیک کمپنی کا معائنہ کیا جہاں کورونا ویکسین
Covaxin
تیار کی جارہی ہے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں کئی ویکسین تیار کئے جارہے ہیں لیکن ہندوستان واحد ملک ہے جو کافی مقدار میں ویکسین کی تیاری کی صلاحیت رکھتا ہے جس سے ہر ملک کے شہریوں کی مانگ کو پورا کیا جاسکتا ہے۔