صفائی ملازمین کی موت پر 30 لاکھ روپے دیئے جائیں : ہائی کورٹ

   

Ferty9 Clinic

کولکاتہ۔ 22 نومبر (یو این آئی) کلکتہ ہائی کورٹ نے مغربی بنگال حکومت اور کولکاتہ میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کو 2021 میں جنوبی کولکاتہ میں مین ہول کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے ہلاک ہونے والے چار مزدوروں کے خاندانوں کو 30-30 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ قائم مقام چیف جسٹس سجوئے پال اور جسٹس چیتالی چٹرجی داس پر مشتمل کلکتہ ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ نے حادثہ میں زخمی ہونے والے مزدوروں کو بھی پانچ لاکھ روپے معاوضہ دینے کا حکم دیا۔ مرنے والوں کے لواحقین کو تین ماہ کے اندر اور زخمیوں کو دو ماہ کے اندر معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ یہ حکم مارچ 2025 میں دیے گئے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ہے ، جس میں حکام کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ دستی صفائی کے کام سے ہونے والی اموات کے لیے چار ہفتوں کے اندر 30 لاکھ روپے ادا کریں۔