حیدرآباد ۔ 24 اگست (سیاست نیوز) صنعت نگر کے علاقہ میں ایک خاتون کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا جو جھلس کر فوت ہوگئی۔ صنعت پولیس کے مطابق 27 سالہ کے الوال سوریہ جو بورا بنڈہ علاقہ کے ساکن وینکٹایا کی بیوی تھی13 اگست کے دن یہ خاتون مکان میں پکوان کررہی تھی کہ حادثاتی طور پر جھلس کر شدید زخمی ہوگئی جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران خاتون کل رات فوت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔