صنفی مساوات کیلئے عراقی خاتون نے باڈی بلڈنگ شروع کر دی

   

بغداد : صنفی مساوات کے خیال کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوشش میں 46 سالہ عراقی شیلان کمال نے باڈی بلڈنگ کی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرکے لوگوں کو حیران کردیا۔شیلان کو کم عمری سے ہی اسے اپنی ماں کے ساتھ آٹا گوندھنا پسند تھا تاکہ وہ اپنے بازوؤں کے پٹھوں کی حرکت کو محسوس کر سکے، جس کے نتیجے میں اسے باڈی بلڈنگ کا شوق معلوم ہوا۔ عراق کے کردستان سے تعلق رکھنے والی شیلان کمال نے آخر کار باڈی بلڈنگ شروع کردی تاکہ وہ خواتین میں بھی مردوں کی طرح باڈی بلڈنگ کے تصور کو فروغ دے سکیں۔شیلان کمال اربیل شہر کے مرکز میں قائم ایک جدید طرز کی جم میں مغربی موسیقی کی دھن میں چار گھنٹے تک باڈی بلڈنگ کرتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ “عورتوں کیلئے پٹھوں کو مضبوط کرنا اچھی بات ہے۔ ہم اپنے عضلات کو مضبوط بنا کر اپنی خوبصورتی کو نمایاں کرنا چاہتی ہیں۔