ممبئی ۔11 مئی( آئی اے این ایس): فلم صنم تیری قسم 2کے ہدایتکاروں رادھیکا راؤ اور ونئے سپرو نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی اداکارہ ماورا حسین فلم کے سیکوئل کا حصہ نہیں ہوں گی۔ یہ فیصلہ ہندو پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی اور پہلگام دہشت گرد حملے پر پاکستانی فنکاروں کی خاموشی کے باعث کیا گیا ہے۔ ہدایتکاروں نے کہا کہ ہندوستانی عوام سے محبت اور مواقع حاصل کرنے کے باوجود کچھ فنکار دہشت گردی کی مذمت کرنے میں ناکام رہے، جو افسوسناک ہے۔ اداکار ہرش وردھن نے بھی اعلان کیا کہ اگر سابق کاسٹ برقرار رہا تو وہ فلم میں کام نہیں کریں گے۔