صوفی کی ٹی 20 میںتیز ترین سنچری

   


ویلنگٹن ۔نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان صوفی ڈیوائن نے ٹی20 میں نئی تاریخ رقم کردی ہے۔صوفی ڈیوائن نے ویمن ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ صوفی نے نیوزی لینڈ کے سوپر سمیش مقابلے میں 36 گیندوں پر سنچری بنائی۔نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کی کپتان کی 108 رنز کی اننگز میں 9 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے ۔نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ویلنگٹن نے 129 رنز کا نشانہ 8.4 اوورز میں 15.59 کے اسٹرائیک سے حاصل کیا۔ ویلنگٹن کی ٹیم نے اوٹاگو کو ڈومیسٹک ٹی 20 میں10 وکٹوں سے شکست دی۔ واضح رہے کہ صوفِی ڈیوائن نے 11 برس بعد ویسٹ انڈیز کی ڈیانڈراڈوٹن کا 38 گیندوں کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑا ہے۔