صوفیاکینن نے مونٹیری اوپن جیت لیا

   

لیون۔9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فرانس میںکھیلے گئے مونٹیری اوپن کے فائنل میں ٹاپ سیڈ امریکی کھلاڑی صوفیا کینن نے جرمنی کی اینا لینا فرائیڈسم کو 6-2، 4-6اور 6-4 سے شکست دیکرکیریئر کی پانچویں اے ٹی پی ٹرافی جیت لی۔رواں برس کے آغاز میں آسٹریلین اوپن جیتنے کے بعدیہ صوفیاکینن کا اولین ٹورنمنٹ تھا جس میں انہوں نے سیمی فائنل مرحلہ پارکیا اور جرمن حریف کو اپنا پہلاخطاب حاصل کرنے نہیں دیا۔ امریکہ میں اوریکل چیلنجرز سیریزمیں آل امریکہ فائنل طے ہو ا ۔ ایونٹ کے سیمی فائنلز راؤنڈ میں نمبر پانچ سیڈ امریکی کھلاڑی اسٹیو جانسن نے ہم وطن حریف مچل کروگرکو 6-4کے یکساں اسکور سے زیرکرلیا جن کو ٹرافی کیلئے ایک اور ہم وطن جیک سوک کا سامنا کرنا ہوگا جنہوں نے ہم وطن کے حریف برینڈن ناکاشیما کو 6-7،6-3 اور 6-4 سے مات دی تھی۔