پیرس: چوتھی سیڈ امریکہ کی صوفیہ کینن نے سست آغاز سے باہر نکلتے ہوئے پیر کے روز فرانس کی فیونا فیرو کو تین سیٹوں میں 2-6، 6-2، 6-1 سے شکست دے کر کلے کورٹ کے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔اس سال کے شروع میں آسٹریلیائی اوپن کا اعزاز جیتنے والی کینن کا مقابلہ کوارٹر فائنل میں ہم وطن ڈینیئل کولنز سے ہوگا جنہوں نے چوتھے راؤنڈ میں ایک اور سیٹ میں تیونس کی اونس جبار کو 6-4 4-6, 6-4,سے شکست دی۔ کینن پہلی بار فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچی ہیں۔ امریکی کھلاڑی نے میچ میں 39 ونر لگائے اور ایک گھنٹے اور 44منٹ میں میچ فنش کیا۔ منگل کو کولنز نے ایک گھنٹہ 58 منٹ میں جے بور کو شکست دی تھی۔مردوں کے سیکشن میں 17 ویں سیڈ اسپین کے پابلو کیرینو بسٹا نے جرمنی کے ڈینیئل الٹمیر کو دو گھنٹے 22 منٹ میں 6-2 , 7-5 , 6-2,سے شکست دے کر آخری آٹھ میں داخلہ پایا ، جہاں ان کا مقابلہ دنیا کے پہلے نمبر کھلاڑی ، ٹاپ سیڈ اور ٹائٹل کے دعویدار سربیا کے نوواک جوکووچ سے ہوگا۔
جوکووچ نے 15 ویں سیڈ روس کی کیرین خاچانوف کو دو گھنٹے 23 منٹ میں 6-4، 6-3، 6-3 سے شکست دے کر مسلسل 11 ویں سال فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی نوواک جوکووچ نے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں 14 ویں بار رافیل نڈال کے ریکارڈ کو برابر کرنے کے لئے سیدھے سیٹ جیت لئے ۔ دوسری طرف دو بار کے ومبلڈن چمپئن پیٹرا کویٹووا نے آٹھ سال کے بعد رولینڈ گیرو میں آخری آٹھ میں جگہ بنالی۔جوکووچ نے اپنے 18 ویں گرینڈ سلیم ٹائٹل کے لئے دو گھنٹے 23 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں روس کی 15 ویں سیڈ کیرن خاچانوف کو 6-4 ، 6-3، 6-3 سے شکست دی۔ یہ رولینڈ گیرو میں ان کے خلاف 72 ویں جیت ہے اور انہوں نے اتوار کے روز نڈال کے ریکارڈ کی برابری کرتے ہوئے 14 ویں بار کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔جوکووچ گرینڈ سلیم ٹورنامنٹس میں 47 ویں بار کوارٹر فائنل میں پہنچے ہیں اور وہ اس معاملے میں راجر فیڈرر (57) سے پیچھے ہیں۔ ان کا مقابلہ اگلے مرحلے میں اسپین کے پابلو کیرینو بستا سے ہوگا۔خواتین کے زمرے میں ، جمہوریہ چیک کی ساتویں سیڈ کویٹووا نے چین کی زنگ شوہائی کو 6-2، 6-4 سے شکست دی۔ پچھلے آٹھ سالوں میں یہ پہلا موقع ہے جب کویٹووا نے فرانسیسی اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ۔ اس سے قبل یہ 30 سالہ کھلاڑی 2012 میں رولینڈ گیرو میں سیمی فائنل میں پہنچی تھی۔ کویٹووا کا مقابلہ اگلے راؤنڈ میں لورا سیگمنڈ سے ہوگا۔