صومالیہ میں خود کش بم حملہ3 افراد ہلاک

   

Ferty9 Clinic

موغادیشو: صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں خود کش حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔صومالیہ قومی ٹیلی ویڑن SNTV کی خبر کے مطابق دارالحکومت کے علاقے ‘ہماروینے ‘میں واقع ایک کیفیٹیریا میں خود کش جیکٹ میں ملبوس حملہ آور نے خود کو اڑا دیا۔دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جائے وقوعہ پر ہلاک ہو گئے ہیں۔سکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراو کر لیا ہے۔حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔