صومالیہ میں سیاسی بحران پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب

   

نیویارک: صومالیہ میں روز بروز بگڑتے ہوئے سیاسی بحران پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، جس میں افریقی ملک کی صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کی گئی۔صومالیہ میں جاری سیاسی بحران کے تناظر میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہاں کئی سال بعد ہونے والے انتخابات ملتوی ہو سکتے ہیں۔ صومالی صدر اور وزیر اعظم میں شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔ کونسل کے ارکان نے صومالیہ پر زور دیا کہ سیاسی اختلافات کو دور کیا جائے اور وسیع تر قومی مفاد کو ترجیح دی جائے۔