موغادیشو : 11 مئی ( ایجنسیز) صومالیہ کے دارالحکومت ، موگادیشو میں تیز بارش کے نتیجے میں کم از کم 7افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور مرکزی سڑکیں ناقابل استعمال ہوگئیں۔علاقائی انتظامیہ کے ترجمان ، عبدناسیر ہرسی آئیڈل نے ہفتے کے روز کہا کہ بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ “ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ بارش بھاری تھی اور کئی گھنٹوں تک جاری رہی ، جس کی وجہ سے نو مکانات گر گئے ، اور کم از کم چھ بڑی سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا۔’’صومالیہ کو ماضی میں آب و ہوا کے شدید جھٹکے کا سامنا کرنا پڑا ہے ، جس میں طویل خشک موسموں سمیت خشک سالی اور تیز بارش شامل ہے ۔