موغادیشو ، 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہفتے کی سہ پہر ایک کار بم دھماکے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور سولہ زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکہ قومی پارلیمان کی عمارت کے قریب واقع ایک حفاظتی چوکی سے کچھ ہی فاصلے پر ہوا۔ بعد ازاں شہر کی ایک مرکزی شاہراہ پر ایک اور دھماکہ بھی ہوا تاہم اس میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
دوسری عالمی جنگ کا بم ناکارہ بنا دیا گیا
برلن ، 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) جرمن دارالحکومت میں دوسری عالمی جنگ کے دوران گرائے گئے ایک بم کو آج بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تلف کر دیا ہے۔ اس بم کا وزن ایک سو کلو گرام تھا اور اسے پچھتر برس قبل امریکی فضائی حملے میں گرایا گیا تھا۔ بم برلن کے مرکزی علاقے الیگزانڈر پلاٹس کے قریب تین میٹر کی گہرائی سے ملا تھا۔
