موغا دیشو: صومالیہ میں رواں سال 37افراد ہیضہ کی بیماری سے جاں بحق ہو گئے۔عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او )کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جنوری تا جون کے دورانیہ میں ملک میں 8ہزار 41افراد ہیضے کے مرض میں مبتلا ہوئے ہیں اور ان میں سے 37چل بسے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سال ہیضے کا شکار ہونے والے 54فیصد مریض دو سال سے کم عمر کے بچے تھے اور 49فیصد خواتین تھیں، جبکہ 28فیصد پانی کی شدید کمی کا شکار تھے۔