موغادیشو : صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں اقوام متحدہ کے کمپاؤنڈ پر دہشت گردانہ حملہ کیا گیا۔صومالی نیشنل ٹیلی ویژن (SNTV) کی خبر کے مطابق حملہ ہالانے کیمپس کے ایک داخلی راستے پر کیا گیا، جہاں اقوام متحدہ کے دفاتر کے ساتھ ساتھ یورپی یونین اور افریقی یونین کے دفاتر بھی واقع ہیں۔خبر میں کہا گیا کہ سیکورٹی فورسز نے کیمپس پر حملہ کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔پولیس نے ابھی تک اس حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔قومی میڈیا میں شائع ہونے والی تصاویر میں جس علاقے سے حملہ ہوا وہاں سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔یاد رہے کہ دہشت گرد تنظیم الشباب نے گزشتہ سال کیمپس پر مارٹر حملہ کیا تھا۔