ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کرنے کلکٹرس کو ہدایت

   

حیدرآباد۔ 14 مارچ (سیاست نیوز) چیف سیکریٹری ایس کے جوشی نے متعلقہ عہدیداروں اور ضلع کلکٹرس کو ہدایت دی ہے کہ وہ لوک سبھا انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کریں۔ سیکریٹریٹ سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے جوشی نے کہا کہ کلکٹرس کو چاہئے کہ وہ موجودہ اسکیمات پر عمل آوری، قواعد کے مطابق انجام دیں اور ضابطہ اخلاق پر توجہ دیں۔