ضامن روزگار اسکیم میں ناانصافیاں دلت بہوجن فرنٹ لیڈر ودیا ساگر کا الزام

   

میدک ۔ ضامن روزگار
food for works
اسکیم میں اس سی ایس ٹیز کے ساتھ امتیازی سلوک اور نیاانصافیاں برتی جارہی ہیں ۔ سب پلان کے تحت منظور شدہ رقم جو ایس سی ایس ٹیز کی ترقی اور ان کے علاقوں کی ترقی کیلئے استعمال کرنا ہوگا ۔ لیکن مودی سرکار اس بجٹ کو ٹرن کرتے ہوئے ضامن روزگار کے تحت انجام دئے گئے ترقیاتی کاموں کی اُجرت کی ادائیگی میں صرف کر رہی ہے ۔ یہ قانون قواعد کے مطابق غلط امر ہے ۔ سب پلان بجٹ گریجن تانڈوں کے ترقی کیلئے استعمال میں لانا چاہئے ۔ حکومتیں اس طرح کا اقدام کرتے ہوئے کمزور طبقات کے سات ناانصافی کر رہی ہے مسٹر دیا ساگر دلت بہوجن فرنٹ
DBF
ضلع میدک کے جنرل سکریٹری نے اپنے ایک پریس نوٹ میں ان باتوں کا انکشاف کیا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایس سی ایس ٹیز سے ضامن روزگار کے ذریعہ مزدوری لی جارہی ہے ۔ لیکن ان کی اُجرت کی ادائیگی گذشتہ دو ماہ سے روک دی گئی ہے ۔ انہوں نے مزدوروں کی اجرت فی الفور ادائیگی کا بھی مطالبہ کیا ۔ حکمرانوں کے اس طرح کے طرز عمل سے ریاست میں 17 لاکھ ایس سی مزدور ، 14 لاکھ 50 ہزار ایس ٹیز مزدور مشکلات سے دوچار ہیں ۔