بی جے پی کی دھوکہ دہی کے خلاف احتجاج ضروری: ایس مدیراج
محبوب نگر۔ 15؍مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ محبوب نگر ضلع ڈی سی سی کے صدر سنجیو مدیراج نے تلنگانہ ایگریکلچرل ورکرز اسوسی ایشن کی چوتھی ریاستی جنرل اسمبلی کی تیاری کے اجلاس میں بطور مہمان شرکت کی۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی پارٹی کی طرف سے دیہی روزگار گارنٹی اسکیم پر جو سازشیں کی جارہی ہیں، دیہاتوں میں لوگوں کو سمجھانے اور لوگوں میں بی جے پی پارٹی کی دھوکہ دہی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ جون سے جولائی تک تلنگانہ ایگریکلچرل ورکرس اسوسی ایشن کے قائدین دیہی علاقوں میں جائیں گے اور لوگوں کو مہاتما گاندھی روزگار گارنٹی اسکیم سے واقف کرانے کے لئے پروگرام منعقد کریں گے۔ محبوب نگر ضلع ڈی سی سی کے صدر سنجیو مدیراج نے کہا کہ مرکزی حکومت بی جے پی کے سخت موقف کے خلاف احتجاج کرنے کی ضرورت ہے، جو کسانوں پر مالی بوجھ ڈال رہی ہے اور اسکیم کو مکمل طور پر ختم کررہی ہے، اور اسکیم کو کسی بھی حالت میں جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔اس پروگرام کے مہمان خصوصی سی پی ایم کی ریاستی سکریٹری جانوی سری،سی پی ایم سبھا کے صدر ای رامولو،سی آئی ٹی یو لیڈر کِلا گوپال،کے وی پی ایس لیڈر ایم کرمیا،مانیکام راجو،دعوتی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر مدھو سدھن،57 ویں ڈویڑن کے کارپوریٹر ایم پی۔ پروین کمار،60 ویں ڈویڑن کے کارپوریٹر عمر کوتوال اور دیگرموجود تھے۔