ضامن روزگار کے کاموں کی سماجی تنقیح

   

یلاریڈی ۔/31 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے مختلف مواضعات میں یکم اپریل 2019 سے 31 مارچ 2022 تک انجام دئے گئے قومی ضامن روزگار اسکیم کے کاموں سے متعلقہ سماجی تنقیح کیلئے عوامی دربار منڈل پریشد آفس میں منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پر اسٹیٹ ریسورس پرسن کو موریا نے کہا کہ منڈل میں تین سال سے 19.72 کروڑ روپئے کے 2203 کام انجام دئے گئے۔ جس کی تنقیح کیلئے ہفتہ بھر سے مواصعات میں ڈی آر پی افراد گرام سبھائیں منعقد کرنے اس کیلئے منڈل پریشد آفس احاطہ میں پروسیڈنگ آفس آفیسرس سریکانت کی صدارت میں عوامی دربار رکھا گیا ۔ منڈل کے 25 گرام پنچایتوں سے متعلقہ ضامن روزگار کے کاموں پر عوامی دربار رات تک چلایا گیا ۔ عوامی دربار کے تفصیلات پر ہفتہ بھر کے بعد نتیجہ آئے گا ۔ اس موقع پر منڈل پریشد صدر راج داس ، زیڈ پی ٹی سی منوہر ریڈی ، اسٹیٹ ٹیم منیجر سریند ایم پی ڈی او رگھو دوسرے موجود تھے ۔