یلاریڈی /13 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضعیف خاتون کے گلہ سے طلائی زیور سرقہ کرنے والی خاتون سارق کو پولیس نے گرفتار کرکے ریمانڈ کیلئے بھیج دیا ۔ یلاریڈی سرکل انسپکٹر رویندر نائیک نے اخباری نمائندوں سے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میونسپل احاطہ کے دیون پلی علاقہ کی رہنے والی کاشورا نامی ضعیف خاتون اس ماہ 9 کو ہفتہ واری بازار کو یلاریڈی کا رخ کی تھی اور اپنے علاقہ کو واپس جانے کی غرض سے آٹو کا انتظار کرنے پٹرول پمپ کے پاس کھڑی تھی کہ یلاریڈی سے تعلق رکھنے والی ایسووا نامی خاتون ضعیف خاتون کو بہلا پھسلا کر وہ بھی اسی علاقہ کو جانے کیلئے آٹو کا انتظار کر رہی ہے بتاکر ضعیف خاتون کو امبیڈکر چوراستہ کے پاس کم قیمت والے آٹو ملنے کا جھانسہ دیتے ہوئے اسے چرچ کمپانڈ کے اندر لے گئی اور وہاں کاشوا کے آنکھوں میں مرچ پاوڈر ڈال کر اس کے دو تولہ کا زیور دیڑھ تولہ منگل سوتر طلائی زیور لیکر فرار ہوگئی ۔ دوسرے دن کاشوا نے پولیس میں شکایت کرنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا اور گاندھی چوک علاقہ میں ایشوا مشتبہ حالت میں نظر آنے پر اسے تفتیش کرنے سے سرقہ کا انکشاف ہوا ۔ جس پر اسے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ۔ اس موقع پر سب انسپکٹر مہیش اور دوسرے موجود تھے ۔