ایودھیا ۔ /13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایودھیا کیس میں سپریم کورٹ کے امکانی فیصلہ کے پیش نظر ضلع ایودھیا میں /10 ڈسمبر تک دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکام نافذ کئے گئے ہیں ۔ مجسٹریٹ انوج کمار جھا نے کہا کہ رام للا کے وکیل نے /3 اکٹوبر کو سپریم کورٹ کو بتایاتھا کہ ایودھیا میں بابری مسجد کی موجودگی کا کوئی ثبوت نہیں ہے ۔ یہاں پر کھدوائی کے دور ان جو اشیاء ملی تھی وہ مندر کی اشیاء ہیں ۔ ایودھیا کیس میں سپریم کورٹ کی سماعت جاری ہے اور /18 اکٹوبر سماعت کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔