ضلع رنگا ریڈی میں 16 اقسام کے کام کاج کی منظوری : کلکٹر

   

حیدرآباد30 اپریل ( سیاست نیوز) کلکٹر رنگاریڈی آمیٹے کمار نے دیہی علاقوں میں 16 اقسام کے کام کاج کیلئے منظوری دینے احکامات جاری کئے ہیں۔ بالخصوص اسٹون کرشنگ، اینٹوں کی تیاری، بافندوں کی سرگرمیاں، مرمت والے ورکشاپس، بیڑی کی تیاری، ریت کی مائننگ، سیرامک ٹائیلس، روف ٹائیلس، سمنٹ فیکٹریاں، جننگ ملز، آئرن اسٹیل انڈسٹریز ، پلاسٹک سانیٹری پائپوں کی تیاری ، پیپر انڈسٹریز، پلاسٹک ربر انڈسٹری، تعمیراتی کام ، دوکانات کے ذریعہ اشیاء کی فروخت وغیرہ شامل ہیں۔ ضلع کلکٹر رنگاریڈی نے کہاکہ ان کاموں کیلئے حکومت نے منظوری دی ہے جس کو شام 6 بجے تک انجام دیا جاسکتا ہے۔ کوویڈ 19- کے رہنمایانہ خطوط جاری کرکے کاموں کی انجام دہی کے موقع پر سماجی فاصلہ ، ماسکس لگانے و سینٹائزرس کے بار بار استعمال کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔