ضلع ملگ میں ماویسٹوں کے پوسٹرس سے دہشت

   

حیدرآباد۔/9 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ماویسٹوں کے پوسٹرس سے ضلع ملگ کے عوام میں خوف و دہشت پھیل گئی ہے۔ وینکٹ پور منڈل کنڈا پور اور الوباکا گاؤں کے درمیان ماویسٹوں نے پوسٹرس چسپاں کئے ہیں۔ وینکٹ پورم، وجیڈو ایریا کمیٹی کے نام سے مکتوب جاری کیا گیا ۔ ماویسٹوں نے مخبروں کو انتباہ دیتے ہوئے جگہ جگہ پوسٹرس چسپاں کئے ہیں جس میں بولارم ۔ سیتا رام پور، کالی پاکا مواضعات کے چند افراد کو پولیس کے مخبر بتاتے ہوئے انہیں انتباہ دیا گیا ہے جس سے ان مواضعات کے عوام میں دہشت پھیل گئی ہے۔ جس کے بعد پولیس نے نکسلائیٹس کی تلاشی مہم میں شدت پیدا کردی ہے۔ ن