میدک /16 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک ٹاون کے پنچھ مکھ ہنماں جیڑی کالونی کے قریب ایک 45 سالہ شخص نظام الدین کو سر پر وار کرتے ہوئے ہلاک کردیا گیا ۔ جس کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ۔ تفصیلات کے مطابق نظام الدین جو قریبی منڈل ویلڈرتی کے جلال پور کا رہنے والا تھا ۔ چند سالوں سے میدک کے رشید کالونی میں رہتے ہوئے محنت مزدوری کرلیتا تھا ۔ پولیس کو اس کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی سائیلو ، سرکل انسپکٹر مدھو اپنی جمعیت کے ساتھ مقام حادثہ پہونچکر ڈاگ اسکوائڈ کی مدد سے تحقیقات میں مصروف ہے ۔ مہلوک کی شریک حیات شبانہ بیگم کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ سرکاری ہسپتال میں نعش کا پوسٹ مارٹم کرکے ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔ پولیس کے بموجب نعش کے قریب ایک بائیک پائی گئی ۔ جوکہ دو دن مستقبل سرقہ ہوچکی تھی ۔ جس کی مالک نے پولیس اسٹیشن میں شکایت بھی درج کروائی تھی ۔
٭٭ میدک ٹاون کے آٹو نگر پر 15 فروری کی شب پیش آئے ایک حادثہ میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق مہلوک ٹی انجینیلو گوڑ 48 سالہ اپنی بائیک پر ساتھی سرینواس کے ساتھ آٹو نگر سے رام داس ایکس وے کی جانب سے آرہے تھے کہ مقابل سے آنے والی لاری سے تصادم ہوگیا ۔ انجینیلو بائیک سے گر کر لاری کے پچھلے ٹائر کے نیچے آگیا اور برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ مہلوک انجینیلو کی شریک حیات سوپنا کی درخواست پر پولیس میدک ٹاون مقدمہ درج کرتے ہوئے ضابطہ کی کارروائی انجام دی ۔
٭٭ میدک کے مضافاتی منڈل حویلی گھن پور کے برگ پلی پر ایک نوجوان مسٹر نریش کی برقی شاک سے ہلاکت پیش آئی ۔ تفصیلات کے مطابق مسٹر نریش اپنے مکان پر چڑھ کر کویلی سیدھی کردیا تھا کہ کہ مکان کے اوپر سے گذرنے والے برقی وائر سے لگ گیا ۔ جس کے باعث وہ گر پڑا ۔ میدک ایریا ہاسپٹل کو بغرض علاج شریک کیا گیا ۔ لیکن دوران علاج فوت ہوگیا ۔ مہلوک کے پسماندگان میں شریک حیات کے علاوہ دو کمسن بچے موجود ہیں ۔
٭٭ میدک ضلع کے رامائم پیٹ نیشنل ہائی وے پر سڑک عبور کرنے کے دوران ریاست اترپردیش کا متوطن ایک نوجوان 20 سالہ بیپن ایک بولیرو گاڑی کے نیچے آگیا ۔ اور برسر موقع ہلاک ہ وگیا ۔ پولیس رامائم پیٹ مصروف تحقیقات ہے ۔