حیدرآباد ۔ 17 ؍ مارچ ( سیاست نیوز) ضلع نارائن پیٹ مریکل منڈل کے موضع ایم پلی میں ڈگری میں زیر تعلیم ایک طالب علم کی مشتبہ طور پر موت ہونے کاواقعہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ موضع کے مضافات میں واقع کھیت میں طالب علم سرینواس کی نعش دستیاب ہوئی ۔ مکتھل منڈل سے تعلق رکھنے والے سرینواس ایم پلی موضع میں اپنی ہمشیرہ کے پاس مقیم رہ کر محبوب نگر میں واقع ایم وی ایس ڈگری کالج میں ڈگری سال دوم کا طالب علم تھا ۔ پیش آئے اس واقعہ کی اطلاع پر پولیس مقام واقعہ پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور پولیس نے اس شک و شبہ کا اظہار کیا کہ طالب علم سرینواس کی دو دن قبل ہی موت واقع ہوئی ہے ۔ پولیس نے بعد پنچنامہ نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ منتقل کیا اور کیس رجسٹر کر کے پیش آئے مشتبہ موت کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کیا ۔
