نظام آباد :کرونا ویکسین کی ٹیکہ اندازی ضلع میں سلسلہ وار کیا جارہا ہے اور اب تک 2383 افراد کی ٹیکہ اندازی کی گئی اور 22؍ جنوری تک 10 ہزارافراد کو ٹیکہ اندازی کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔ محکمہ صحت عامہ کے عہدیداروں کی اطلاع کے بموجب ضلع میں کوویڈ ویکسین کی ٹیکہ اندازی پہلے دن 6 مراکز پر شروع کرتے ہوئے 180 افراد کی ٹیکہ اندازی کی گئی تھی اور دوسرے دن 14 مراکز میں 731 افراد کی ٹیکہ اندازی کی گئی اور تیسرے دن مزید 12 مراکز میں اضافہ کرتے ہوئے 32 مراکز میں 2383 افراد کی ٹیکہ اندازی کی گئی اور اسے آہستہ آہستہ اضافہ کرتے ہوئے 22؍ جنوری تک محکمہ صحت عامہ ، آنگن واڑی ، آشا ورکرس کی ٹیکہ اندازی کی جائے گی اور 26 کے روز پولیس ، ریونیو و دیگر محکمہ جات کے عہدیداروں کی ٹیکہ اندازی کرنے کیلئے فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ضلع میں کی جانے والی ٹیکہ اندازی سے کوئی نقصانات کی اطلاعات وصول نہیں ہوئی ہے اور کامیاب طور پر ضلع میں ٹیکہ اندازی کا سلسلہ جاری ہے ۔
