ضلع نیلور میں سڑک حادثہ۔6افرادہلاک

   

حیدرآباد۔ 17 ستمبر (یو این آئی) آندھراپردیش کے ضلع نیلورمیں پیش آئے سڑک حادثہ میں 6افرادہلاک ہوگئے ۔یہ حادثہ ضلع کے سنگم منڈل کے قریب چہارشنبہ کی صبح قومی شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب ایک کے بعد ایک ٹپراور کار کا تصادم ہوگیا۔حادثہ اتناشدیدتھاکہ 6افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔حادثہ کا مقام دلخراش منظر پیش کررہاتھا۔اس حادثہ میں دونوں گاڑیوں کو شدیدنقصان پہنچا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں اور نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شرو ع کردی۔