ضلع ٹاسک فورس کمیٹی کا اجلاس

   

جگتیال : جگتیال ضلع کلکٹر جی روی نے آج اپنی سرکاری قیام گاہ میں ضلع ٹاسک فورس کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا۔جس میں غیر قانونی ممنوعہ اشیاء کی منتقلی،سڑک حادثات کی روک تھام کے سلسلے میں محکمہ جات آرٹی سی، پولیس، حمل و نقل سے متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ اجلاس کا انعقاد عمل میں لاکر کہا کہ مسافرو ں کا تحفظ، حکومت کو حاصل ہونے والے حمل و نقل سے متعلقہ محصول ،آر ٹی سی کی آمدنی میں اضافہ کرنے کی متعلقہ عہدیداروں کو تاکید کی گئی۔ بعد ازاں اگلے منعقد کئے جانے والے اجلا س میں محکمہ عمارات و شوراع،بلدیہ اور پنچایت راج کے عہدیداروں کو بھی مدعو کرنے کی ہدایت دی گئی۔اس اجلاس میں خسرو شارخ خان کریمنگر ریجنل مینیجر، ٹی ایس آر ٹی سی ،ایڈٰشنل ایس پی روپیش،اورآر ٹی او شیام نائک،ایم وی آئی اور دیگر موجود تھے۔