ضلع پداپلی میں اب تک جملہ 11 کورونا کیسوں کا اندراج : ضلع کلکٹر پداپلی

   

Ferty9 Clinic

پداپلی۔پداپلی ضلع کلکٹر سِکتا پٹنائک نے بروز ہفتہ ایک بیان میں اطلاع دی کہ ضلع میں اب تک جملہ 11 کیسوں کا اندراج ہوا ہے. بروز ہفتہ ضلع کلکٹر نے کورونا وباء سے متعلقہ امور پر طبی عہدیداروں کے ہمراہ اپنے چیمبر میں جائزہ اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا. تفصیلات بیان کرتے ہوئے عہدیداروں نے کہا کہ بروز جمعہ ضلع میں 2 نئے کورونا مثبت کیسوں کا اندراج ہوا ہے. ضلع میں اب تک جملہ 11 کیسیس درج ہوئے ہیں’ جن میں 3 ڈسچارج ہوگئے ہیں’ 3 فوت ہوگئے ہیں’ 2 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ماباقی 3 افراد کو گھر پر ہی علاج مہیا کیا جارہاہے. حکومت کے احکامات کے مطابق جن افراد میں کورونا علامات ظاہر نہیں ہورہی ہیں انھیں گھر پر ہی علاج مہیا کرنے’ ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور محکمہ مال کو نگرانی کرنے کی ضلع کلکٹر نے ہدایت دی. کورونا پازیٹیو پرائمری کنٹاکٹس اور دیگر ریاستوں سے حمل ونقل کرنے والے افراد کو گھروں میں قرنطینہ کرنے کی ہدایت دی. ضلع کلکٹر نے کہا کہ فی الوقت جملہ 702 افراد کو گھروں میں قرنطینہ کیا گیا ہے. ضلعی ڈاکٹروں اور طبی عملہ کو چوکس رہنے’ کورونا سے بچاؤ اقدامات کرنے’ پی پی ای کٹس اور ماسک کا استعمال کرنے کی ضلع کلکٹر نے ہدایت کی۔راماگنڈم میونسپل کمشنر اودئے کمار’ ضلعی عہدیدار برائے صحت و طب ڈاکٹر پی. سدھاکر’ پداپلی ہسپتال سپرینٹنڈنٹ واسو دیوا ریڈی’ طبی عملہ اور متعلقہ عہدیداروں نے اس اجلاس میں شرکت کی۔