آرمور۔ آرمور ضلع پریشد ہائی اسکول میں حکومت کی جانب سے دی جانیوالی نصابی کتابوں کی تقسیم عمل میں آئی اس پروگرام میں نمائندہ کونسلر وارڈ نمبر 17 فیاض نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا تعلیم ایک بہترین زیور کی مانند ہے اور علم ایک روشنی ہے اس روشنی سے پوری طرح مستفید ہونے کی طرف طلباء کو توجہہ دلائی اور تلنگانہ ریاستی حکومت کی جانب سے مفت میں دی جانیوالی نصابی کتابوں کا پابندی سے مطالعہ کرنے کی گذارش کی اس طرح سید فیاض کے ہاتھوں کتابوں کی تقسیم عمل میں آئی اس موقع پر اسکول صدر مدرس ،ٹیچرس ،اولیائے طلباء موجود تھے۔