میدک ۔ ضلع پریشد میدک کا ایک اجلا 17 اور 18 ڈسمبر کو صدرنشین ضلع پریشد محترمہ ہیما لتا گوڑ کی صدارت میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ چیف ایگزیکیٹیو آفیسر ضلع پریشد مسٹر ستیش نے اپنے ایک پریس نوٹ میں یہ بات بتائی ۔ انہوں نے اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 17 ڈسمبر کو 11 بجے دن محکمہ زراعت ، شام 2 بجے ویمنس اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ محکمہ کا جائزہ لیا جائیگا ۔ اس طرح 2 بجے شام محکمہ وشیل ویلفیر کا جائزہ لیا جائے گا ۔ ٹھیک اسی طرح 18 ڈسمبر کو 11 بجے دن محکمہ دیہی ترقیات سے متعلق اور 12 بجے دوپہر محکمہ تعلیمات اور محکمہ صحت کا جائزہ لیا جائے گا اور ڈھائی بجے شام محکمہ فینانس اور 3.30 بجے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا جائے گا ۔ آخر میں چیف ایگزیکیٹیو آفیسر ضلع پریشد مسٹر شیلیش نے بتایا کہ مجالس مقامی ایم ایل سی انتخابات کی وجہ سے 10 ڈسمبر کو منعقد شدنی اجلاس کو ملتوی کرتے ہوئے 17 اور 18 ڈسمبر کو منعقد کیا جارہا ہے ۔
